نئی دہلی، 30 جولائی (یو این آئی) ملک میں سزائے موت کو ختم کرنے کے سلسلے میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ڈی راجہ کی طرف سے پیش کردہ پرائیویٹ بل کو راجیہ سبھا میں صوتی ووٹوں سے مسترد کردیا گیا۔
امور داخلہ
کے وزیر مملکت کرن رجیجو نے بل پر بحث کا جواب دینے کے بعد مسٹر راجہ سے اپنا بل واپس لینے کی اپیل کی لیکن مسٹر راجہ نے اس پر ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کیا۔
ووٹنگ میں مسٹر راجہ کے بل کو صوتی ووٹوں سے مسترد کردیا گیا۔